ابنا: ٹرینوں کی آمدورفت میں 14 سے 24 گھنٹے تاخیرسے مسافروں کومشکلات کا سامناہے ، کراچی سے لاہور آنے والی نائٹ کوچ سولہ گھنٹے تاخیرسے پہنچی کیونکہ وہ بارہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی ، کوئٹہ ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس بھی آٹھ،آٹھ گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ سے لاہور پہنچیں،، شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافرپریشان رہے اور بعض مسافر تو ٹرینوں کے انتظار میں پلیٹ فارم پر ہی سو گئے۔کراچی سے کوئٹہ آنے والے بولان میل چوبیس گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ پہنچنے کاامکان ہے ،پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس سولہ گھنٹے تاخیرسے کوئٹہ پہنچی،،کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرینیں بھی ایک سے دوگھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں،مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی حالت ابترہے اکثر ٹرینوں کی سیٹیں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ ریلوے اسٹیشنز پرپینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے۔
.............
/169